0
Monday 16 Feb 2015 01:53

اورنگزیب فاروقی پر مبینہ حملے کا پرچہ سول سوسائٹی کے رہنماؤں خرم ذکی اور جبران ناصر کیخلاف کاٹ دیا گیا

اورنگزیب فاروقی پر مبینہ حملے کا پرچہ سول سوسائٹی کے رہنماؤں خرم ذکی اور جبران ناصر کیخلاف کاٹ دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تنظیم اہلسنت والجماعت (کالعدم سپاہ صحابہ) کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی پر مبینہ قاتلانہ حملہ کیخلاف کالعدم اہلسنت والجماعت نے کراچی میں نیشنل ہائی وے کے علاقے قائد آباد پر احتجاجی دھرنا دیا، بعد ازاں کالعدم اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں محمد فیاض اور چوہدری ناصر سے انتظامیہ نے مذاکرات کرتے ہوئے دفعہ 154 کے تحت سول سوسائٹی کے رہنماؤں خرم ذکی اور جبران ناصر کے خلاف پرچہ کاٹ دیا گیا، اور ایف آئی آر بھی درج کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، جبکہ آج بروز پیر اورنگزیب فاروقی کو سکیورٹی واپس کرنے کا وعدہ بھی کیا گیا، جس کے بعد کارکنان منتشر ہوگئے۔ اس سے قبل کالعدم تنظیم اہلسنت والجماعت (کالعدم سپاہ صحابہ) کے رہنماء ڈاکٹر محمد فیاض، مولانا طارق مسعود، جمعیت علماء اسلام (س)، جمعیت علماء اسلام (نظریاتی)، سنی علماء کونسل، سنی ایکشن کمیٹی، مجلس وحدت المومنین، اہلسنت الائنس کے مولانا زرین ہزاروی، مولانا عبدالرافع شاہ بخاری، مولانا شیر غازی، مفتی حزب الرحمٰن اور دیگر نے اورنگزیب فاروقی پر مبینہ قاتلانہ حملہ کیخلاف قائد آباد پل پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اورنگزیب فاروقی کا نام ان لوگوں کی لسٹ میں شامل ہے، جنہیں کسی بھی وقت دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے، اورنگزیب فاروقی کے لاکھوں چاہنے والے ہیں، اگر خدانخواستہ مولانا کو کوئی نقصان پہنچ جاتا تو ملک کے حالات پرامن نہیں رہتے، کارکنان کو کنٹرول کرنا ہمارے بس سے باہر ہو جاتا، کارکنان اورنگزیب فاروقی کی مٹھی میں بند ہیں، وفاقی و سندھ حکومت اورنگزیب فاروقی کو فول پروف سکیورٹی فراہم کریں۔
خبر کا کوڈ : 440534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش