QR CodeQR Code

بھلوال، سانحہ پشاور کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کا احتجاجی مظاہرہ

16 Feb 2015 22:15

اسلام ٹائمز: مجلس وحدت المسلمین، آئی ایس او اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد ریلی میں شریک ہوئی۔ احتجاجی ریلی سے راجہ امجد حسین اور یاسر فرقان نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور حیات آباد میں امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کیخلاف ضلع سرگودہا کی تحصیل بھلوال میں مجلس وحدت المسلمین کے ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ امجد حسین کی قیادت میں مرکزی امام بار گاہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مجلس وحدت المسلمین، آئی ایس او اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد ریلی میں شریک ہوئی۔ احتجاجی ریلی  سے راجہ امجد حسین اور یاسر فرقان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور کھلی دہشتگردی ہے، حکومت حیات آباد کے ذمہ داروں کو جلد منظرعام پر لا کر پھانسی دے۔ مقرریں نے کہا کہ ہم شہید و زخمی ہونیوالوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔


خبر کا کوڈ: 440551

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/440551/بھلوال-سانحہ-پشاور-کے-خلاف-مجلس-وحدت-مسلمین-کا-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org