QR CodeQR Code

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سانحہ پشاور وشکار پور کے خلاف احتجاجی ریلی

16 Feb 2015 20:30

اسلام ٹائمز: ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردی کے بار بار واقعات ہونے کے باوجود عوام کو تحفظ دینے اور دہشت گردی کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے میں ناکام رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام حیدریہ مسجد سے جلال چوک تک سانحہ پشاور امام بارگاہ و مسجد اور سانحہ شکارپور کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینر اُٹھا رکھے تھے۔ ریلی کی قیادت سید علی رضا رضوی، مرزا وجاہت علی ودیگر نے کی۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردی کے بار بار واقعات ہونے کے باوجود عوام کو تحفظ دینے اور دہشت گردی کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے میں ناکام رہی ہے۔ اُنہوں نے آپریشن ضرب عضب کا دائرہ وسیع کرنے اور دہشت گردوں کے خاتمے مطالبے کیے۔ رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں دہشت گردوں کا راج ہے، ایک مکتبہ فکر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے عوام میں احساس محرومی پیدا ہو رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 440665

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/440665/ملتان-ایم-ڈبلیو-کے-زیراہتمام-سانحہ-پشاور-وشکار-پور-خلاف-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org