QR CodeQR Code

ترک وزیراعظم 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

17 Feb 2015 09:22

اسلام ٹائمز: اس دورے میں ترکی اور پاکستان کے درمیان تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ترک وزیراعظم اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تو اعلی حکومتی اہلکاروں نے ان کا پرتپاق استقبال کیا۔ ترک وزیراعظم کی دورہ پاکستان کے دوران صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ ترک وزیراعظم لاہور بھی جائیں گے جہاں ان کے شاندار استقبال کی بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔ اس دورے میں ترکی اور پاکستان کے درمیان تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ وزارت پیٹرولیم کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف اور ترک وزیراعظم کی موجودگی میں او جی ڈی سی ایل اور ٹرکش پیٹرولیم کارپوریشن کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوں گے۔ اس موقع پرٹرکش پیٹرولیم کارپوریشن اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے درمیان بھی تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار میں تعاون کے ایم او یو پر دستخط ہوں گے۔ حکام کے مطابق دونوں ممالک کی کمپنیاں ایک دوسرے کے ملکوں میں تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار کے منصوبوں کے علاوہ مشترکہ منصوبہ بھی شروع کر سکیں گی۔


خبر کا کوڈ: 440743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/440743/ترک-وزیراعظم-2-روزہ-دورے-پر-پاکستان-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org