0
Tuesday 17 Feb 2015 09:29

وزارت داخلہ کو دہشت گردوں کا علم ہی نہیں، مقابلہ کیا کریں گے، سینیٹ کمیٹی

وزارت داخلہ کو دہشت گردوں کا علم ہی نہیں، مقابلہ کیا کریں گے، سینیٹ کمیٹی
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف و استحقاق نے دینی مدارس کو غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کے بارے میں علم ہی نہیں وہ ان کا مقابلہ کیسے کریں گے۔ کمیٹی نے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب کی اجلاس میں عدم شرکت پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔ کمیٹی میں قائم مقام آر پی او راولپنڈی نے انکشاف کیا کہ پنجاب کے اندر مشکوک مدارس موجود ہیں لیکن ان کے خلاف ثبوت سامنے نہیں آئے، مدارس کو بیرونی امداد بھی جاری ہے۔ رضا ربانی نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر مسعود کو بریفنگ دینے سے روک دیا۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر طاہر مشہدی کی زیرصدارت ہوا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے آئی ایس آئی اور آئی بی سمیت تمام انٹیلی جنس ایجنسیوں سے پنجاب میں مدارس کو بیرون ملک سے فنڈنگ پر تفصیلی رپورٹس مانگ لیں۔ آن لائن کے مطابق چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کے پاس دہشت گرد تنظیموں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں وہ ان کا مقابلہ کیسے کریں گے، دہشت گردوں کے پاس اتنا اسلحہ اور پیسہ ہے جتنا ہماری پولیس اور فوج کے پاس بھی نہیں۔ ہم مرنے والوں کے ساتھ صرف فوٹو سیشن کراتے ہیں۔ رضا ربانی نے کہا کہ اگر سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اگلے اجلاس میں نہ آئے تو سینیٹ میں ان کے خلاف استعفے کی تحریک پیش کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 440745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش