0
Tuesday 17 Feb 2015 20:27

وزیراعظم میاں نواز شریف کل کوئٹہ پہنچیں گے

وزیراعظم میاں نواز شریف کل کوئٹہ پہنچیں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف دو روزہ دورے پر کل کوئٹہ پہنچیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف اٹھارہ فروری کو اسلام آباد سے بلوچستان کے دارالحکومت پہنچیں گے۔ کوئٹہ میں وہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلٰی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، صوبائی کابینہ، سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم مسلم لیگ (ن) کے عہدے داروں سے بھی ملیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو دورہ کوئٹہ کے موقع پر صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ جس میں انہیں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور نیشنل پلان آف ایکشن پر عمل درآمد سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں اعلٰی سرکاری اور عسکری حکام بھی شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 440938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش