QR CodeQR Code

کراچی، جسٹس فیصل عرب نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

18 Feb 2015 11:27

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ جسٹس فیصل عرب پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے سربراہ بھی ہیں، جبکہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے فرائض جسٹس مقبول باقر انجام دے رہے تھے، جنہیں اب سپریم کورٹ کا جج مقرر کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جسٹس فیصل عرب نے بطور 23 ویں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد کی گئی تقریب حلف برداری میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے نئے چیف جسٹس سے حلف لیا، تقریب میں عدالت عالیہ کے جج صاحبان اور سرکاری وکلاء کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ جسٹس فیصل عرب پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے سربراہ بھی ہیں، جبکہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے فرائض جسٹس مقبول باقر انجام دے رہے تھے، جنہیں اب سپریم کورٹ کا جج مقرر کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 441087

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/441087/کراچی-جسٹس-فیصل-عرب-نے-چیف-سندھ-ہائیکورٹ-کے-عہدے-کا-حلف-اٹھا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org