QR CodeQR Code

راولپنڈی دھماکے پر صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی مذمت

18 Feb 2015 22:44

اسلام ٹائمز: وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر اطلاعات پرویز رشید، وزرائے اعلیٰ پنجاب اور سندھ نے بھی واقعے کی مذمت کی۔ الطاف حسین، سراج الحق، علامہ طاہرالقادری، رحمان ملک اور فریال تالپور نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے راولپنڈی دھماکے کی مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق، صدر مملکت نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے ورثا سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی۔ انھوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کیا جاسکتا۔ وزیراعظم نوازشریف نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر اطلاعات پرویز رشید، وزرائے اعلیٰ پنجاب اور سندھ نے بھی واقعے کی مذمت کی۔ الطاف حسین، سراج الحق، علامہ طاہرالقادری، رحمان ملک اور فریال تالپور نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 441277

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/441277/راولپنڈی-دھماکے-پر-صدر-وزیراعظم-اور-وزیر-داخلہ-کی-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org