3
0
Wednesday 18 Feb 2015 23:57

مذاکرات ختم، وارثان شہداء کمیٹی کا مطالبات کی منظوری کیلئے سندھ حکومت کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم

مذاکرات ختم، وارثان شہداء کمیٹی کا مطالبات کی منظوری کیلئے سندھ حکومت کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم
اسلام ٹائمز۔ لبیک یاحسینؑ لانگ مارچ کے شرکاء کی جانب سے نمائش چورنگی کراچی پر احتجاجی دھرنا جاری ہے، جبکہ وارثان شہداء کمیٹی اور حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، کمیٹی نے مطالبات کی منظوری کیلئے سندھ حکومت کو 24 گھنٹے کا وقت دیا ہے، جس کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے۔ اس سے قبل دھرنے کے شرکاء سے علامہ سید علی مرتضٰی زیدی اور وارث شہید سہیل احمد شیخ نے خطاب کیا۔ دھرنے کے شرکاء نے علامہ حیدر عباس عابدی کی اقتداء میں باجماعت نماز مغربین ادا کی۔ احتجاجی دھرنے میں معروف نوحہ خوان علی صفدر رضوی اور معروف شاعر ظفر عباس ظفر نے شہداء کو نذرانہ عقیدت پیش کئے۔ نماز باجماعت کے بعد وارثان شہداء کمیٹی کے سربراہ علامہ مقصود ڈومکی نے احتجاجی دھرنے کے شرکاء کو مذاکراتی عمل کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر دھرنے کے شرکاء نے لبیک یاحسینؑ کے نعروں کے ساتھ وارثان شہداء کمیٹی پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 441286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
مطالبات بھی بتائے جائیں کہ کیا ہیں؟
abbas
Pakistan
plz go on Facebook official page

وارثان شہداہ شیکارپور کمیٹی

tamam updates & 12 points hai mutalibat k wo is page per mujood hai.
Abbas
Pakistan
plz go on Facebook official page

وارثان شہداہ شیکارپور کمیٹی

tamam updates & 12 points hai mutalibat k wo is page per mujood hai.
ہماری پیشکش