QR CodeQR Code

سانحہ امام بارگاہ قصر سکینہ (ع) میں ملوث خودکش بمبار کا تعلق جھنگ سے نکلا

19 Feb 2015 07:55

اسلام ٹائمز: آئی جی اسلام آباد طاہر عالم کے مطابق سیکیورٹی کے باعث زیادہ نقصان نہیں ہوا۔ دہشت گردوں کی تصاویر جاری کر دی گئیں ہیں، جلد نیٹ ورک تک رسائی حاصل کر لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں ہائی وے کے قریب واقع امام بارگاہ قصر سکینہ (س) پر حملہ کرنے والے خودکش بمبار کی شناخت کر لی گئی ہے، خودکش بمبار کا تعلق جھنگ سے ہے۔ تاہم نام ظاہر نہیں کیا گیا، دوسری جانب آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان نے اس سلسلہ میں نادرا سے رابطہ قائم کر لیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لئے متعلقہ سرکل کے ایس پی، ایس پی انویسٹیگیشن، سی آئی اے اور اسپیشل انویسٹیگیشن ونگ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی ہے۔ جبکہ آئی ایس آئی اور آئی بی سے بھی مدد لی جائے گی۔ سانحہ امام بارگاہ قصر سکینہ سے برآمد ہونے والی خودکش جیکٹ سے بال بیرنگ استعمال کئے گئے۔ سیکیورٹی کے باعث زیادہ نقصان نہیں ہوا۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی تصاویر جاری کر دی گئیں ہیں، جلد نیٹ ورک تک رسائی حاصل کر لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 441315

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/441315/سانحہ-امام-بارگاہ-قصر-سکینہ-ع-میں-ملوث-خودکش-بمبار-کا-تعلق-جھنگ-سے-نکلا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org