0
Thursday 19 Feb 2015 08:43

گارڈز کی بہادری اور نمازی کی ذہانت نے بڑے نقصان سے بچا لیا

گارڈز کی بہادری اور نمازی کی ذہانت نے بڑے نقصان سے بچا لیا
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں واقع امام بارگاہ قصر سکینہ (س) کے گارڈ کی بہادری اور اندر موجود نمازی کی ذہانت نے بڑے جانی نقصان سے بچا لیا۔ رپورٹس کے مطابق امام بارگاہ پر حملہ کرنے والے افراد دو تھے۔ حکام کے مطابق دونوں نے امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی اور ان میں سے ایک نے فائرنگ کی اور دستی بم پھینکا۔ فائرنگ کے نتیجہ میں ایک حملہ آور ہلاک ہوا، عینی شاہدین کے مطابق ایک حملہ آور اپنے ساتھی کے پھینکے ہوئے دستی بم کا نشانہ بن کر ہلاک ہوا۔ ہلاک ہونے والے حملہ آور نے خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی اور اس کی لاش ناقابل شناخت ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق امام بارگاہ پر حملے کے فوراً بعد امام بارگاہ میں موجود افراد نے دروازے بند کر دیئے جس کے باعث حملہ آور اندر داخل نہیں ہو سکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرا حملہ آور باہر سے ہی فرار ہو گیا اور اس کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ یاد رہے کہ اس امام بارگاہ پر اس سے قبل بھی دو حملے ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 441317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش