QR CodeQR Code

علامہ ساجد نقوی کا دورہ پشاور، سانحہ امامیہ مسجد کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت

19 Feb 2015 15:37

اسلام ٹائمز: ایس یو سی کے سربراہ نے مسجد کے خطیب علامہ نذیر حسین مطاہری اور دیگر سے ملاقات کی، انہوں نے متاثرہ مسجد کا دورہ کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے پشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے شہداء سانحہ امامیہ مسجد پشاور کے لواحقین سے تعزیت کی، علامہ سید ساجد علی نقوی امامیہ مسجد حیات پہنچے، جہاں انہوں نے مسجد کے خطیب علامہ نذیر حسین مطاہری اور دیگر سے ملاقات کی، انہوں نے متاثرہ مسجد کا دورہ کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بھی گفتگو کی، اور ملک میں جاری دہشتگردی پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا، علاوہ ازیں علامہ ساجد علی نقوی نے سانحہ میں شہید ہونے والے دیگر نمازیوں کے لواحقین سے بھی تعزیت کی، اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اخونزادہ زاہد علی اور دیگر مقامی تنظیمی عہدیدار بھی ان کے ہمراہ تھے۔


خبر کا کوڈ: 441447

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/441447/علامہ-ساجد-نقوی-کا-دورہ-پشاور-سانحہ-امامیہ-مسجد-کے-شہداء-لواحقین-سے-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org