QR CodeQR Code

آزاد کشمیر میں جلد حقیقی تبدیلی آئے گی، سردار عتیق احمد

20 Feb 2015 09:43

اسلام ٹائمز:گذشتہ روز سنٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد کے نومنتخب جنرل سیکرٹری سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم کانفرنس کے صدر کا کہنا تھا کہ وکلاء قانون کی عمل داری اور آئین کی سربلندی کے لیے لڑنے والے سپاہی ہیں، انہیں ہر لمحہ چوکس و بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ ہماری جماعت عام انتخابات پوری قوت کے ساتھ لڑے گی۔ وہ گذشتہ روز سنٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد کے نومنتخب جنرل سیکرٹری سخاوت اعوان کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وکلاء کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ وکلاء قانون کی عمل داری اور آئین کی سربلندی کے لیے لڑنے والے سپاہی ہیں۔ انہیں ہر لمحہ چوکس و بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔ ہم نے ریاست کے تشخص اور پاکستان سے نظریاتی یکجہتی کا مشترکہ فریضہ انجام دینا ہے۔ آزاد کشمیر میں جلد حقیقی تبدیلی آئے گی۔ سردار عتیق کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کی کامیابی کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔ اس موقع پر سجاد پیر زادہ اور راجہ ناصر بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 441603

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/441603/آزاد-کشمیر-میں-جلد-حقیقی-تبدیلی-آئے-گی-سردار-عتیق-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org