QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان نے دہشتگردی کو اقتصادی مسئلہ قرار دیدیا

20 Feb 2015 11:34

اسلام ٹائمز: جے یو آئی کے سربراہ کا ڈی آئی خان میں سول سوسائٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یشنل ایکشن پلان کے 20 نکات میں صرف مدارس کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے لگتا ہے یہ مغربی ایجنڈا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی اقتصادی مسئلہ ہے، فوجی کارروائی سے حل نہیں ہوگا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سول سوسائٹی کے نمائندوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے 20 نکات میں صرف مدارس کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے لگتا ہے یہ مغربی ایجنڈا ہے، ہم یہی چاہتے ہیں کہ ملک کے اندر اولین چیز جو ہے وہ امن ہونا چاہئے، اب اس کی وجہ اقتصادی ہے اور آپ فوج استعمال کر رہے ہیں اور اس کا جو اصل علاج ہے اس کی طرف آپ جانے کے لئے تیار ہی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تو ہم کیسے کہیں کہ یہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے۔ یہ کوئی بین الاقوامی ایجنڈا ہے جس کی تکمیل کے لئے آپ یہ سارا کچھ کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 441618

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/441618/مولانا-فضل-الرحمان-نے-دہشتگردی-کو-اقتصادی-مسئلہ-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org