QR CodeQR Code

پوری قوم اہل تشیع کے ساتھ یوم یکجہتی منائے، رحمان ملک

20 Feb 2015 11:46

اسلام ٹائمز: پی پی رہنماء کا کہنا تھا کہ خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے افغانستان پاکستان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا ہے، دہشتگردوں کے دونوں چیفس ملا فضل اللہ اور ملا فقیر محمد وہاں پر موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے افغانستان پاکستان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا ہے، دہشتگردوں کے دونوں چیفس ملا فضل اللہ اور ملا فقیر محمد وہاں پر موجود ہیں، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے بروقت افغانستان کا دورہ کیا ہے، متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی ایک ساتھ ہیں، ملک میں پولیس ریفارمز کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمیشن آف سندھ کے دفتر میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رحمان ملک نے کہا کہ شیعہ قوم کی بہادری اور جرأت پر انھیں سلام پیش کرتا ہوں اور میں مشورہ دیتا ہوں کہ پوری قوم اہل تشیع کے ساتھ یوم یکجہتی منائے۔


خبر کا کوڈ: 441622

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/441622/پوری-قوم-اہل-تشیع-کے-ساتھ-یوم-یکجہتی-منائے-رحمان-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org