QR CodeQR Code

را اور آئی ایس آئی کے ٹکراو کو روک دیا جائے تو تعلقات میں بہتری آسکتی ہے، پرویز مشرف

20 Feb 2015 12:21

اسلام ٹائمز: بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ میں نے نے اٹل بہاری واجپائی سے کہا تھا کہ ہم سے بالاتر کوئی ہے جو ہمارے فیصلوں کو ویٹو کرنے کا اختیار رکھتا ہے اور ڈرافٹ فائنل نہیں ہونے دے رہا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت وہی لائے تھے، صرف انتخابی مرحلے سے گزرنے کا نام جمہوریت نہیں ہے۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پرویز مشرف نے بھارتی میزبان کو آڑے ہاتھوں لیا اور واضح طور پر کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ ایسا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے جس کا مقصد پاکستان کو جھکانا ہو۔ ان کہنا تھا کہ اگر دونوں ملکوں کے درمیان را اور آئی ایس آئی کے ٹکراؤ کو روک دیا جائے تو تعلقات میں بہتری آسکتی ہے۔ اس سوال کے جواب میں کہ اگر نریندر مودی انھیں بلاتے تو کیا وہ بھی نواز شریف کی طرح بھارت جاتے، ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسا ہرگز نہیں کرتے بلکہ پہلے نریند رمودی سے اس دورے کا مقصد پوچھتے۔ آگرہ سمٹ کا ذکر کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ انہوں نے اٹل بہاری واجپائی سے کہا تھا کہ ہم سے بالاتر کوئی ہے جو ہمارے فیصلوں کو ویٹو کرنے کا اختیار رکھتا ہے اور ڈرافٹ فائنل نہیں ہونے دے رہا۔ کرکٹ ڈپلومیسی کے سوال پرسابق صدر کا کہنا تھا اسے دونوں کے درمیان نزدیکی پیدا کرنے کے لیے ہونا چاہیے، دوری نہیں۔


خبر کا کوڈ: 441624

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/441624/اور-ا-ئی-ایس-کے-ٹکراو-کو-روک-دیا-جائے-تعلقات-میں-بہتری-ا-سکتی-ہے-پرویز-مشرف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org