0
Friday 20 Feb 2015 20:06

مسلکی اختلاف کی بنیاد پر قتل و غارت کی کوئی گنجائش نہیں، علمائے کرام کا فورم میں خطاب

مسلکی اختلاف کی بنیاد پر قتل و غارت کی کوئی گنجائش نہیں، علمائے کرام کا فورم میں خطاب
اسلام ٹائمز۔ سرگودھا میں ایک اخبار کے زیر اہتمام فورم سے خطاب کرتے ہوئے تمام مسالک کے علما کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادتگاہوں، مدارس اور علمائے کرام کو مکمل تحفظ دینے کیلئے سخت ترین پالیسیاں بنائی جائیں، مذہبی اکابرین اور بے گناہ افراد کو قتل کرنے والے مسلمان نہیں قرار دیئے جا سکتے۔ فورم میں گفتگو کرتے ہوئے ممتاز عالم دین سبطین شاہ نقوی نے کہا کہ مذہبی اختلافات اور فروعی مسائل میں اختلاف رائے کو باہمی جنگ و جدل کا رنگ دینا کسی طور بھی لائق تحسین نہیں، کسی مسلمان کو زیب نہیں دیتا کہ وہ دیگر مسالک سے وابستہ افراد کو قتل کرنے جیسا مذموم اقدام کرے۔ ڈاکٹر سید فیض الرحمن شاہ نے کہا کہ اسلام، محبت، روادای اور اخوت کا درس دیتا ہے، فقہی اور فروعی اختلافات کا سلسلہ ہزاروں سال سے چل رہا ہے، لیکن کسی بھی مسلک کے امام نے دوسرے مسلک والوں کو جان سے مار دینے کی اجازت نہیں دی۔ توحید مسجد کے خطیب محمد عبداﷲ سلیم نے فورم میں کہا کہ مذہبی رہنماؤں کا احترام، تمام مذہبی مقدس کتابوں اور عقائد کا احترام اسلام کا بنیادی اصول ہے، عوام پر لازم ہے کہ وہ تمام مسالک کا احترام کریں۔ معروف سکالر و دانشور پروفیسر سعید مجتبیٰ سعیدی نے کہا کہ اسلام امن و آشتی کا دین ہے، فرقہ بندی کو فروغ دے کر انتہا پسندی کے رجحانات پیدا کرنا اسلام کے اصولوں کے خلاف ہے۔
خبر کا کوڈ : 441746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش