0
Friday 20 Feb 2015 20:18

ایبٹ آباد، پاک فوج اور حساس اداروں کی کارروائی، خطرناک دہشت گرد گرفتار

ایبٹ آباد، پاک فوج اور حساس اداروں کی کارروائی، خطرناک دہشت گرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد کے علاقہ ڈگی محلہ سے پاک فوج اور حساس اداروں نے کارروائی کرکے خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز کو موصولہ ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے ڈگی محلہ میں علی الصبح پاک فوج کے کمانڈوز اور حساس اداروں نے کارروائی کرکے خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، ذرائع کے مطابق دہشت گرد اسی علاقہ میں موجود مرکزی امام بارگاہ پر حملہ کی  منصوبہ بندی کر رہے تھے، دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ملا ہے۔
خبر کا کوڈ : 441749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش