0
Friday 20 Feb 2015 22:27

دہشتگرد جلد ہی اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے، شہباز شریف

دہشتگرد جلد ہی اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کے اراکین کیساتھ کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل کیا جا رہا ہے، جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان عوام کے جذبات کی عکاسی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ملکی ترقی کے لیے زہر قاتل ہے، جبکہ حالات ٹھیک ہونے تک ملکی معیشت کا پہیہ بھی نہیں چل سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور ملکی تاریخ کا بہت بڑا سانحہ ہے، جس میں سفاک دہشت گردوں نے بچوں کو بھی نہیں بخشا۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشتگرد جلد ہی اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے، جبکہ پوری قوم ان کا صفایا کرنے کے لیے متحد ہے۔
خبر کا کوڈ : 441782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش