0
Friday 20 Feb 2015 22:46

محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے اسلام آباد میں گودام کی ناقص تعمیر کی انکوائری مکمل

محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے اسلام آباد میں گودام کی ناقص تعمیر کی انکوائری مکمل
اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ایم جے سلطان سکندر راجہ نے اسلام آباد میں محکمہ خوراک کے آفسز اور گودام بنانے کے پروجیکٹ میں ناقص کام، کنٹریکٹرز کو ایڈوانس پے منٹ کر کے بغیر کام مکمل کئے پروجیکٹ ختم کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے اسلام آبادکے دورہ میں ان پروجیکٹس کے وزٹ کے دوران انکوائری کاحکم دیا تھا۔ انکوائری رپورٹ میں پی ڈبلیو ڈی کے آفیسرز کو سکیمیں کنٹریکٹرز کو ایڈوانس پے منٹ کرنے اور سکیم کے فنڈز کو دوسرے کاموں پر خرچ کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ سکیم کے فنڈز کو کسی اور پروجیکٹ پر خرچ کرنے سے سکیم التواء کا شکار ہو گئی اور اے ڈی پی سے نکال دی گئی۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے ذمہ دار آفیسران کے خلاف محکمانہ کارروائی اور ریکوری کے لئے سمری وزیراعلٰی گلگت بلتستان کو منظوری کے لئے بھیج دی۔ اس کے علاوہ ورکس ڈیپارٹمنٹ اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات دیکر نامکمل کام کے تعمیر کے لئے نئ پی سی ون تیار کروا کر اسے منظوری کرا دئیے تاکہ پروجیکٹس کو مکمل کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 441786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش