QR CodeQR Code

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس، تفتیشی افسر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

21 Feb 2015 16:37

اسلام ٹائمز: عدالت نے پولیس حکام کو آئندہ سماعت میں تفتیشی افسر، فیکٹری مالکان اور مقدمے میں نامزد ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کے تفتیشی افسر جہانزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں ہوئی، جہاں دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر جہانزیب کے بار بار بلائے جانے کے باوجود پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ تفتیشی افسر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں اور اس کی تنخواہ بھی روک لی جائے۔ عدالت نے پولیس حکام کو آئندہ سماعت میں تفتیشی افسر، فیکٹری مالکان اور مقدمے میں نامزد ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی۔


خبر کا کوڈ: 442019

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/442019/سانحہ-بلدیہ-ٹاؤن-کیس-تفتیشی-افسر-کے-ناقابل-ضمانت-وارنٹ-گرفتاری-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org