0
Saturday 21 Feb 2015 16:56

بلاول بھٹو کے گرد آصف زرداری کے لوگوں کا گھیرا ہے، ذوالفقار مرزا

بلاول بھٹو کے گرد آصف زرداری کے لوگوں کا گھیرا ہے، ذوالفقار مرزا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ناراض رہنما اور سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ پہلے وہ ایک اے یعنی الطاف حسین سے خطرہ محسوس کرتے تھے اور اب دوسرا اے یعنی آصف زرداری بھی ان سے ناراض ہو گیا ہے، اس طرح اب ان کا ڈبل اے کے ساتھ جھگڑا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ذوالفقار مرزا نے کہا کہ پہلے وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد سے متاثر تھے اور اب بلاول بھٹو زرداری کی پیروی کرتے ہیں، جو بھی پارٹی اور شخصیت اس سوچ کے قریب ہوگا، وہ اس کی حمایت کریں گے، ان کی لندن میں بلاول بھٹو زرداری سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اور نہ ہی انھوں نے اس کیلئے سنجیدہ کوشش کی، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ بلاول بھٹو کے گرد آصف علی زرداری کے لوگوں کا گھیرا ہے، جو ان کی ملاقات نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے وہ ایک ’’اے‘‘ یعنی الطاف حسین سے خطرہ محسوس کرتے تھے اور اب دوسرا ’’اے‘‘ یعنی آصف زردری بھی ان سے ناراض ہوگیا ہے، اب ان کا ’’ڈبل اے‘‘ کے ساتھ جھگڑا ہے۔

سابق وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اختلافات کی باتیں انہوں نے نہیں گھڑیں، ان سے پہلے ہی ان اختلافات کی باتیں ہو رہی تھیں، جبکہ قائم علی شاہ اور فریال ٹالپور کے علاوہ آصف زرداری بھی اس کی وضاحتیں کر رہے تھے، اگر ایسی خبریں درست نہیں ہیں تو کسی باپ کو اپنے فرماں بردار بیٹے کیلئے وضاحت پیش کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ ذوالفقار مرزا کا مزید کہنا تھا کہ جتنا وہ آصف علی زرداری کے قریب رہے ہیں، کوئی اور ان کے اتنا قریب نہیں رہا، ہم دونوں کی دوستی اس وقت سے ہے، جب نہ انہیں معلوم تھا کہ وہ ڈاکٹر بنیں گے اور نہ ہی آصف علی زرداری کو پتہ تھا کہ ان کی شادی بے نظیر بھٹو کے ساتھ ہوگی۔ انہوں نے اپنی 45 سالہ دوستی میں کبھی آصف زرداری کو کسی بات پر انکار نہیں کیا، اور نہ ہی کوئی سوال پوچھا۔
خبر کا کوڈ : 442028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش