QR CodeQR Code

مدارس کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع، بدین میں ۱۷ غیر رجسٹرڈ مدارس بند

22 Feb 2015 15:55

اسلام ٹائمز: سندھ پولیس نے غیر رجسٹرڈ مدارس کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کردیا ہے، اس سلسلے میں پولیس نے بدین میں ۱۲۰ مدارس کو چیک کیا اور ۱۷ مدارس کو رجسٹرڈ نہ ہونے کی بنا پر بند کردیا، دوسرے مرحلے میں مدارس کو فنڈنگ اور غیر ملکی طالب علموں کی تصدیق کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ بدین میں ۱۷ غیر رجسٹرڈ مدارس پولیس نے بند کروا دیئے ہیں۔ ایس ایس پی خالد مصطفی کورائی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ۱۲۰مدرسے ہیں، جن کی رجسٹریشن کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ جن میں سے ۱۷ غیر رجسٹرڈ مدرسوں کو بند کروا دیا گیاہے اور رجسٹرڈ ہونے کے بعد ہی انہیں کھلنے کی اجازت دی جائے گی۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں مدرسوں کی رجسٹریشن کی تصدیق کی جا رہی ہے اور دوسرے مرحلے میں مدرسوں کو فنڈنگ اور غیر ملکی طالب علموں کی تصدیق کی جائے گی۔ بند کیے گئے مدرسوں میں مختلف مسالک کے مدارس ہیں، جن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مدرسوں کی رجسٹریشن کروائیں، جس کے بعد ہی مدرسے کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 442226

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/442226/مدارس-کے-خلاف-کریک-ڈاﺅن-شروع-بدین-میں-۱۷-غیر-رجسٹرڈ-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org