0
Sunday 22 Feb 2015 23:13

نواز شریف نے گلگت بلتستان کا میچ فکس کرنے کیلئے اپنے امپائر کھڑے کردیئے، عمران خان

نواز شریف نے گلگت بلتستان کا میچ فکس کرنے کیلئے اپنے امپائر کھڑے کردیئے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت بلتستان کا میچ فکس کرنے کیلئے اپنے امپائر کھڑے کردیئے، برجیس طاہر کے بعد قراقرم بینک کے افسر نے وزیراعلٰی بننے کیلئے چیف سیکرٹری کو چھٹی کی درخواست دے دی۔ کپتان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ قراقرم بینک کے افسر نے اپنے باس کا باس بننے کیلئے چھٹی کی درخواست دی ہے، انہوں نے نجم سیٹھی کو ایک بار پھر نوازنے کا دعویٰ کیا۔ عمران خان نے دوٹوک کہا کہ دھاندلی کیخلاف عدالت جائیں گے اور سڑکوں پر بھی نکلیں گے، کپتان نے مطالبہ کیا کہ یو اے ای میں 432 ارب روپے کی پراپرٹی خریدنے والے پاکستانیوں کے نام سامنے لائے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 442272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش