0
Sunday 22 Feb 2015 22:59

عمران خان کی طرف سے اسحاق ڈار پر لگایا جانا والا الزام درست نہیں، ترجمان وزارت خزانہ

عمران خان کی طرف سے اسحاق ڈار پر لگایا جانا والا الزام درست نہیں، ترجمان وزارت خزانہ
اسلام ٹائمز۔ اسحاق ڈار کی گواہی دینے کیلئے ترجمان وزارت خزانہ بول اٹھے اور ان کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار پر عمران خان کی طرف سے لگائے جانے والے الزام میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اسحاق ڈار پر آئی ایم ایف سے معاہدے اور بیٹے کو 40 لاکھ ڈالر دبئی بھیجنے کا الزام لگایا تھا جس پر اسحاق ڈار نے عمران کان کو خط لکھ کر اس الزام کی تردید کی تھی۔ ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اپنے اثاثوں کے گوشوارے پر سال جمع کرواتے ہیں اور ان کے اثاثوں کی تفصیل الیکشن کمیشن کے پاس موجود ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسحا ق ڈار نے اپنے بیٹے کو رقم بطور قرض دی تھی جو کہ بینکنگ چینل کے ذریعے واپس بھیج دی گئی تھی مگر عمران خان صاحب اس بات کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 442277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش