0
Monday 23 Feb 2015 00:00

حکمرانوں کی مصلحت پسندی دہشتگردی کے خاتمے میں رکاوٹ ہے، صاحبزادہ حامد رضا

حکمرانوں کی مصلحت پسندی دہشتگردی کے خاتمے میں  رکاوٹ ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ اور سنی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں، غیر ملکی طاقتیں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دے رہی ہیں، دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے، کیونکہ قوم یکجہتی کے جذبے سے سرشار ہے، اسلام کو انتہا پسندوں کے نرغے سے آزاد کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کے ساتھ پولیس کا توہین آمیز سلوک ناقابل برداشت ہے، پنجاب حکومت دین دشمنی پر اتر آئی ہے، حکومت دہشت گردی کے واقعات پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ٹھوس تجاویز دی تھیں مگر حکومت نے ان پر عمل درآمد نہیں کیا، اقوام متحدہ بھارت کی طرف سے پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی تباہ کرنے کا نوٹس لے، پاکستانی حکومت بھارتی منافقانہ طرز عمل کو عالمی سطح پر بے نقاب کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی ختم کرنے میں مخلص نہیں، قومی ایکشن پلان پر عمل سست روی کا شکار ہے، دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پاک افغان تعاون ضروری ہے، حکمرانوں کی مصلحت پسندی دہشت گردی کے خاتمے میں رکاوٹ ہے، بے گناہ افراد کے قتل عام کو جہاد کہنا گمراہی ہے، ملا فضل اللہ کی حوالگی کے لئے عالمی برادری افغانستان پر دباؤ ڈالے۔
خبر کا کوڈ : 442286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش