QR CodeQR Code

ایران گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کیخلاف تیسرا محاذ بنا رہا ہے، صیہونی وزیراعظم کا واویلا

23 Feb 2015 03:15

اسلام ٹائمز: مقبوضہ بیت المقدس میں ہونیوالے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب میں صیہونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے گرد سکیورٹی خطرات منڈالا رہے ہیں، جس میں سب سے پہلا اور اہم خطرہ ایران کیجانب سے اسرائیلی سرحد کے نزدیک کی جانے والی پیش قدمی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے تہران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کیخلاف تیسرا محاذ بنا رہا ہے، حماس اور حزب اللہ پہلے ہی اسرائیل کے لئے خطرہ ہیں اور جنوب میں موجود حزب اللہ کے ہزاروں کارکنوں کو ایران ہی احکامات دیتا ہے۔ نیتن یاہو کے بقول تہران ہلاکت خیز دہشتگردی کر رہا ہے، جیسے عالمی برادری کی جانب سے روکا نہیں جا رہا۔ ان خیالات کا اظہار صیہونی وزیراعظم نے مقبوضہ بیت المقدس میں ہونے والے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں کیا۔ نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے گرد سکیورٹی خطرات منڈالا رہے ہیں، جس میں سب سے پہلا اور اہم خطرہ ایران کی جانب سے اسرائیلی سرحد کے نزدیک کی جانے والی پیش قدمی ہے، تہران ہلاکت خیز دہشتگردی کر رہا ہے، جیسے عالمی برادری کی جانب سے روکا نہیں جا رہا۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت بار بار ایران پر الزام عائد کرچکی ہے کہ ایرانی نیوکلیر پروگرام کے فوجی مقاصد ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری اپنے ایرانی ہم نصب سے ملا قات کے لئے جنیوا میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 442317

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/442317/ایران-گولان-کی-پہاڑیوں-پر-اسرائیل-کیخلاف-تیسرا-محاذ-بنا-رہا-ہے-صیہونی-وزیراعظم-کا-واویلا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org