0
Monday 23 Feb 2015 10:36

نوری آباد، مسافر وین کا سلینڈر پھٹنے سے 10 مسافر جاں بحق

نوری آباد، مسافر وین کا سلینڈر پھٹنے سے 10 مسافر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد سے کراچی جانے والی مسافر وین میں آگ لگنے سے 10 مسافر جھلس کر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مسافر وین حیدرآباد سے کراچی جا رہی تھی کہ نوری آباد کے قریب گاڑی کا سلنڈر پھٹنے سے اس میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 5 مسافر جھلس کر جاں بحق، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں، جنہیں ریسکیو ٹیموں نے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مزید 5 زخمی زخموں کی تاب نہ لوتے ہوئے دم توڑ گئے، جبکہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید چند مسافروں کی بری طرح جھلسنے کے باعث حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب وزیر ٹرانسپورٹ سندھ ممتاز جاکھرانی نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی قائم کرکے واقعے کی 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔
خبر کا کوڈ : 442341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش