QR CodeQR Code

شعبدہ باز پیپلز پارٹی کو کچھ نہیں بگاڑ سکتے، چوہدری مجید

23 Feb 2015 10:40

اسلام ٹائمز:وزیراعظم ہائوس میں پارٹی کے سینئر رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بعض لوگوں نے پیپلز پارٹی کا نام استعمال کر کے اپنی سیاسی دکان چمکانے کی کوشش کی اور آج وہ اپنے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل تک پہنچ گئے ہیں، عام انتخابات میں انہیں اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام میں مقبول ترین جماعت ہے اور بلاامتیاز تعمیروترقی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ آزاد کشمیر کے سیاسی ماحول کو گندا کرنے والوں کو تعمیروترقی سے کوئی دلچسپی نہیں، لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے آئندہ بجٹ میں ترقیاتی فنڈز میں اضافہ کیا جائے گا۔ موجودہ حکومت کے شروع کیے گئے تمام پراجیکٹس مکمل ہوں گے۔ وہ اتوار کو وزیراعظم ہائوس میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل و وزیرخزانہ چوہدری لطیف اکبر، سینئر مشیر چوہدری ریاض سمیت دیگر عہدیداروں سے بات چیت کر رہے تھے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ سیاسی شعبدہ باز پیپلز پارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، بعض لوگوں نے پیپلز پارٹی کا نام استعمال کر کے اپنی سیاسی دکان چمکانے کی کوشش کی اور آج وہ اپنے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل تک پہنچ گئے ہیں، عام انتخابات میں انہیں اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا کہ وہ کتنے پانی میں ہیں۔ پیپلز پارٹی نظریاتی جماعت ہے جس کے کارکن نظریہ اور عقیدہ سے وابستہ ہیں۔ پارٹی کا جینوئن کارکن آج بھی پارٹی کے لیے جانی اور مالی قربانی دینے سے دریغ نہیں کر رہا۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پارٹی کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی قیادت میں ہمالیہ سے بھی مضبوط بنائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 442343

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/442343/شعبدہ-باز-پیپلز-پارٹی-کو-کچھ-نہیں-بگاڑ-سکتے-چوہدری-مجید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org