QR CodeQR Code

قوم پرستی کے نام پر بلوچستان کے وسائل کو فروخت کرنیوالوں کے دن گنے جا چکے ہیں، مولانا عبدالواسع

23 Feb 2015 12:51

اسلام ٹائمز: لورلائی سے جاری بیان میں بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ جے یو آئی سینیٹ کے انتخابات میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔ جے یو آئی عوام کے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔‌ جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ قوم پرستی کے نام پر بلوچستان کی عوام کے وسائل کو غیروں کے ہاتھوں فروخت کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ وزیراعظم کا دورہ کوئٹہ فوٹو سیشن کے برابر تھا۔ اربوں روپے کے منصوبوں سے ہاتھ دھو کر نمک برابر کی رقم سے خوش ہو گئے۔ عوام کو دھوکہ دینے والوں کے دن پورے ہو چکے ہیں۔ معدنی وسائل کی فروخت سے انکاری بننے والے چند دنوں میں مری معاہدہ کی طرح وہ راز بھی عوام کے سامنے آ جائے گا کیونکہ جے یو آئی نے ماضی میں بلوچستان کے اربوں روپے کے سائل کو لوٹنے سے بھرپور دفاع کیا ہے۔ بلوچستان سے حاصل ہونے والے معدنی ساحلی وسائل بلوچستان عوام کی ملکیت ہیں ان کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کا کسی کو بھی اختیار نہیں ہے۔ جے یو آئی سینیٹ کے انتخابات میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔ جے یو آئی عوام کے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 442367

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/442367/قوم-پرستی-کے-نام-پر-بلوچستان-وسائل-کو-فروخت-کرنیوالوں-دن-گنے-جا-چکے-ہیں-مولانا-عبدالواسع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org