QR CodeQR Code

21 ویں ترمیم سے متعلق کیس، فریق بننے کیلئے 2 درخواستیں دائر کردی گئی

23 Feb 2015 13:31

اسلام ٹائمز: مظفر علی اخونزاہ اور سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں شہید ہونے والی ٹیچر عندلیب کے والد عبدالواحد قادری نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر سماعت 21ویں ترمیم سے متعلق آئینی درخواست میں فریق بننے کیلئے درخواست کردی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ جرگہ کے سیکرٹری رابطہ اور محرم کمیٹی پشاور کے رہنماء مظفر علی اخونزاہ اور سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں شہید ہونے والی ٹیچر عندلیب کے والد عبدالواحد قادری نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر سماعت 21ویں ترمیم سے متعلق آئینی درخواست میں فریق بننے کیلئے درخواست کردی، آخونزادہ مظفر علی نے سینئر وکیل شاہ جہاں درانی کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گزار اس کیس میں فریق بننا اور اپنا موقف پیش کرنا چاہتے ہیں، جس پر سپریم کورٹ نے دونوں درخواست گزاروں کو 24فروری کو نوٹس جاری کردیا، مظفر اخونزادہ نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ ہم سپریم کورٹ میں اپنی ملت کا موقف پیش کریں گے، کیونکہ دہشتگردی سے سب سے زیادہ ہم متاثر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 442383

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/442383/21-ویں-ترمیم-سے-متعلق-کیس-فریق-بننے-کیلئے-2-درخواستیں-دائر-کردی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org