QR CodeQR Code

سانحہ پشاور کا دوسرا مرکزی ملزم تاج محمد عرف رضوان گرفتار

23 Feb 2015 19:21

اسلام ٹائمز: آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ۲۷ سالہ تاج محمد خیبر ایجنسی کے علاقے باڑا کا رہائشی ہے، جو پشاور کے نواحی گاﺅں میں آئی ڈی پی بن کر رہ رہا تھا، ملزم کو انٹیلی جنس اطلاع پر کاروائی کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے سانحہ پشاور کے دوسرے مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ۲۷ سال کا تاج محمد خیبر ایجنسی کے علاقے باڑا کا رہائشی ہے، جو پشاور کے نواحی گاﺅں میں آئی ڈی پی بن کر رہ رہا تھا اور انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تاج محمد پشاور آرمی پبلک سکول پر حملہ آور دو گروپوں میں سے ایک کا کمانڈر تھا، جس نے ۲۰۰۸ء میں کالعدم تنظیم کے ساتھ تعلق کا اعتراف کیا ہے، جبکہ یہ شمالی وزیرستان اور پشاور میں دہشت گرد سرگرمیوں میں بھی ملوث رہا۔ سانحہ پشاور پر حملہ آور دوسرے گروپ کا لیڈر عتیق الرحمان عرف عثمان پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 442498

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/442498/سانحہ-پشاور-کا-دوسرا-مرکزی-ملزم-تاج-محمد-عرف-رضوان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org