QR CodeQR Code

بنگلہ دیش میں کشتی ڈوبنے سے 70 افراد ہلاک جبکہ متعدد ابھی تک لاپتہ ہیں

23 Feb 2015 20:32

اسلام ٹائمز: مسافر کشتی مال بردار جہاز سے ٹکرانے کے باعث ڈوبی، حادثہ دریائے پدما میں پیش آیا، کشتی پر 200 مسافر سوار تھے، 50 کو بچا لیا گیا، تیز لہروں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات درپیش ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وسطی بنگلہ دیش میں ایک کشتی مال بردار بحری جہاز سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گئی جس میں 70 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے جبکہ 50 کو بچا لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق مسافر کشتی مال بردار جہاز سے ٹکرانے کے باعث ڈوب گئی جس میں 200 مسافر سوار تھے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈھاکا سے 50 کلو میٹر کے فاصلے پر دریائے پدما میں پیش آیا۔ تصادم ایک مسافر بردار اور ایک مال بردار کشتی کے درمیان ہوا، ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ مسافر کشتی راجبری کے علاقے دولت دیا سے پتیوریا جا رہی تھی۔ مانگ گنج ضلع کے پولیس سربراہ بدہان تریپورہ نے بتایا کہ کشتی ایک مال بردار ٹرالر سے ٹکرانے کی وجہ سے دریا میں الٹ گئی، پولیس نے سامان بردار جہاز کو اپنے قبضے میں لے کر عملے کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ کشتی اس جگہ ڈوبی ہے جہاں دریا کی گہرائی 20 فٹ ہے۔ بنگلہ دیش میں آبی گزرگاہوں کا ایک وسیع نظام ہے اور حفاظتی نظام ناقص اور گنجائش سے زیادہ مسافروں کو بٹھانے کی وجہ سے کشتیوں کے حادثات ایک معمول کی بات ہیں۔


خبر کا کوڈ: 442530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/442530/بنگلہ-دیش-میں-کشتی-ڈوبنے-سے-70-افراد-ہلاک-جبکہ-متعدد-ابھی-تک-لاپتہ-ہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org