0
Monday 23 Feb 2015 21:39

کوئٹہ میں انسداد پولیو کی آٹھ روزہ مہم شروع

کوئٹہ میں انسداد پولیو کی آٹھ روزہ مہم شروع
اسلام ٹائمز۔ ضلع کوئٹہ میں انسداد پولیو کی مہم آج سے شروع ہوگئی ہے۔ ضلع میں دو حصوں میں چلائی جانے والی 8 روزہ مہم کے دوران تقریبا 4 لاکھ 80ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائینگے۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق ضلع کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کوئٹہ کو 35 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تمام زونز میں انسداد پولیو کی مہم مجموعی طور پر 8 روز تک جاری رہیگی۔ مہم کے دوران تقریبا 4 لاکھ 80 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائینگے۔ اس مہم کیلئے 478 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ مہم کے حوالے سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ انسداد پولیو ٹیموں کے ہمراہ پولیس اہلکاروں کے علاوہ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ ضلع کوئٹہ میں انسداد پولیو کی مہم گذشتہ ہفتہ سکیورٹی وجوہات کی بناء پر ملتوی کردی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 442545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش