QR CodeQR Code

جماعت اسلامی قوم کو متبادل قیادت فراہم کریگی، امیر العظیم

23 Feb 2015 21:22

اسلام ٹائمز: ضلعی دفتر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی کی بنیاد اللہ کی بندگی پر رکھی گئی تھی، اہل پاکستان اب اس قابل ہو گئے ہیں کہ اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھا سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سرگودہا میں جماعت کے ضلعی سیکریٹریٹ میں کارکنوں کے اجتماع سے بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات امیرالعظیم نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ضلعی امیر زبیراحمد گوندل، نائب امراء ڈاکٹر مبشر احمد، ڈاکٹر محمد فاروق، حافظ عدیل باسط، پروفیسر خالد محمودعارف و دیگرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی عوام الناس کو متبادل قیادت فراہم کرے گی، جماعت اسلامی کی بنیاد اللہ کی بندگی پر رکھی گئی تھی، اہل پاکستان اب اس قابل ہو گئے ہیں کہ اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھا سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 442546

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/442546/جماعت-اسلامی-قوم-کو-متبادل-قیادت-فراہم-کریگی-امیر-العظیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org