QR CodeQR Code

پیپلزپارٹی کسی بھی قسم کی ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ہے، خورشید شاہ

23 Feb 2015 22:09

اسلام ٹائمز: اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ تکینکی مسائل کے باعث سینیٹ انتخابات میں ہاتھ بلند کرکے ووٹ دینا ممکن نہیں۔سینیٹ الیکشن میں فرسٹ، سکینڈ اور تھرڈ ترجیہات ہوتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ پر قانون سازی میں کچھ تکنیکی مسائل ہیں تاہم اس حوالے سے حکومت سے مکمل تعاون کیا جائیگا۔سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کیخلاف قانون سازی کے معاملے پر سیاسی رابطوں میں تیزی ہے۔ اس حوالے سے حکومتی وزراء پرویزرشید اور سعد رفیق نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ہارس ٹریڈنگ سے متعلق قانون سازی پر مشاورت کی گئی۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کسی بھی قسم کی ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ہے،،، اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ تکینکی مسائل کے باعث سینیٹ انتخابات میں ہاتھ بلند کرکے ووٹ دینا ممکن نہیں۔


خبر کا کوڈ: 442551

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/442551/پیپلزپارٹی-کسی-بھی-قسم-کی-ہارس-ٹریڈنگ-کے-خلاف-ہے-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org