0
Tuesday 24 Feb 2015 11:01

میرپور والو اٹھو، بیرسٹر کیخلاف بغاوت کرو، چوہدری مجید

میرپور والو اٹھو، بیرسٹر کیخلاف بغاوت کرو، چوہدری مجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ جھرلو ٹھپے کی سیاست اب نہیں چلے گی، سلطان محمود کو کسی گلی میں چھوڑ آئو تو وہ اکیلا گھر نہیں آ سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد اشرف کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے اہم رہنما بھی شریک تھے۔ چوہدری محمد اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15 مارچ کو بیرسٹر سلطان صبح 11 بجے میرپور سے بھاگنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ گذشتہ انتخابات میں میرپور کے لوگوں سے ان کا نمائندگی کا حق چھینا گیا تھا اسی وجہ سے یہاں سے منتخب ہونے والا نمائندہ چار سال بے چین رہا۔ چالیس سال سے ایک ہی جماعت کے ساتھ وابستہ رہا لیکن اب میرپورکے لوگوں کے لیے قربانی دیکر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر رہا ہوں۔

سینئر وزیر چوہدری یاسین نے میرپور کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ آپ چوہدری محمد اشرف کو ممبر اسمبلی بنائیں ہم اگلے دو دن میں چوہدری اشرف کو وزیر بنا کر میرپور بھجیں گے۔ آج پارٹی کی ساری قیادت میرپور کے لوگوں سے وعدہ کرتی ہےکہ میرپور کی کوئی گلی 15 مارچ کے بعد کچی نہیں رہے گی۔ یہاں کسی کو دھونس، دھاندلی اور بدمعاشی کی اجازت نہیں ہو گی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود نے ہمیشہ برادری کو مصر کے بازاروں میں فروخت کیا اب برادری نے بھی اسے مسترد کر دیا ہے۔ میرپور کے لوگو آپ کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ اٹھو اور اپنے حقوق کے لیے بغاوت کرو۔ بیرسٹر سلطان ابھی جس پارٹی میں گیا ہے اس کا کام دھرنے دینا ہے کام کرنا نہِیں، ایک نے دھرنا دیا تو شادی کر لی بیرسٹر سلطان کو کہتا ہوں کہ تم بھی شادی کر لو۔
خبر کا کوڈ : 442596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش