0
Tuesday 24 Feb 2015 11:42

عمران خان کی پرویز خٹک کے ہمراہ گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

عمران خان کی پرویز خٹک کے ہمراہ گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سے سیاسی اختلافات کے باوجود انہیں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے خیبرپختونخوا کے گورنرپسند ہیں۔ عمران خان، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک اوردیگر رہنماؤں کے ہمراہ گورنرہاؤس پشاورپہنچے جہاں گورنر خیبرپختونخوا سردارمہتاب احمد خان سے ملاقات کے بعد انہوں نے تمام قبائلی علاقوں سے ۳۱رکنی جرگے سے ملاقات کی۔ عمران خان کی تجویزپرگورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا کام قبائلی عوام کے مسائل کا حل ہوگا۔ اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے عمران خان نے گورنرخیبرپختونخوا کے کردارکی تعریف کی اورکہا کہ صوبہ کا گورنر اور وزیراعلیٰ دونوں مل کر ایک فورم کی صورت میں بہترکام کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 442605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش