QR CodeQR Code

اگر ایران بروقت مدد نہ کرتا تو بغداد اور اربیل سقوط کر جاتے، نوری المالکی

24 Feb 2015 01:46

اسلام ٹائمز: بغداد میں ایک تقریب سے خطاب میں عراقی نائب صدر نے داعش کیخلاف جنگ میں شہید ہونیوالے ایرانی سپاہ کے بريگيڈير جنرل حمید تقوی اور دیگر ایرانی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر گذشتہ سال موسم گرما کے حساس دنوں میں اسلامی جمہوریہ ایران بروقت مدد نہ کرتا تو بغداد اور اربیل پر داعش کا قبضہ ہوجاتا۔


اسلام ٹائمز۔ عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے کہا ہے کہ اگر ایران بروقت مدد نہ کرتا تو بغداد اور اربیل پر داعش کا قبضہ ہوجاتا۔ اہل بیت نیوز ایجنسی کے مطابق عراقی نائب صدر نے پیر کو بغداد میں ایران کے شہید بریگيڈیئر حمید تقوی کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ عراق، ایران، شام، لبنان اور بحرین میں ہماری جنگ کا محاذ مشترک ہے اور ہم اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ جو لوگ عراق کی عوامی رضاکار فورس کی عزت و حیثيت سے کھیلنے کی کوشش کر رہے ہيں، ان کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ نوری المالکی کا مزید کہنا تھا کہ طالبان، داعش اور جبھۃ النصرۃ القاعدہ کی پیداوار ہیں اور القاعدہ کو سامراجی طاقتوں نے بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان اتحاد جتنا زیادہ مضبوط ہو رہا ہے، یہ سامراجی طاقتیں ہمارے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے میں بھی اتنی ہی زیادہ کوشاں ہیں۔ عراق کے نائب صدر نے داعش کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے ایرانی سپاہ کے بريگيڈير جنرل حمید تقوی اور دیگر ایرانی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر گذشتہ سال موسم گرما کے حساس دنوں میں اسلامی جمہوریہ ایران بروقت مدد نہ کرتا تو بغداد اور اربیل پر داعش کا قبضہ ہوجاتا۔ واضح رہے کہ ایرانی سپاہ کے بریگیڈیر جنرل حمید تقوی اس وقت شہید ہوئے جب وہ داعش کے خلاف جنگ کے دوران، سامرہ کے مقدس روضے کی حفاظت کے لئے عراق کی عوامی رضاکار فورس کو فوجی صلاح و مشورے کے مشن پر تھے۔


خبر کا کوڈ: 442713

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/442713/اگر-ایران-بروقت-مدد-نہ-کرتا-بغداد-اور-اربیل-سقوط-کر-جاتے-نوری-المالکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org