0
Tuesday 24 Feb 2015 21:13

مفاد پرست حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، مولانا عون نقوی

مفاد پرست حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، مولانا عون نقوی
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین، خطیب اور جعفریہ الائنس کے مرکزی رہنما مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ کرپٹ اور مفاد پرست حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ مسجد اقصیٰ محمود آباد میں علماء و معززین کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ملک کا کوئی حصہ دہشت گردی سے محفوظ نہیں مساجد و امام بارگاہوں اور دینی مراکز پر حملے ہو رہے ہیں جبکہ عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں، عوام اپنی جان و مال کے تحفظ کیلئے کس سے فریاد کریں جبکہ حکومتی اہلکار غیر ذمہ داری اور لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں تو یہاں امن کیسے قائم ہوسکتا ہے۔ انہوں نے سیکیورٹی اداروں سے کہا کہ وہ کراچی، سندھ اور مختلف حصوں میں کالعدم مذہبی جماعتوں اور مدارس کے خلاف سخت ایکشن لیں کیونکہ اب مزید رعایت دینے سے دہشت گردی کا نیٹ ورک بڑھے گا، ہمارے حکمرانوں نے اب بھی عوام کی طرف نظر کرم نہ کی تو مظلوم عوام کی مایوسی میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر علامہ شبیر الحسن طاہری، علامہ جعفر رضا، مولانا غلام علی عارفی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ سرباز شگری، مولانا خلیل احمد، مولانا رجب علی بنگش، مولانا مردان علی شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور شہر میں امن کے قیام کیلئے کوششوں کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 442827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش