0
Tuesday 24 Feb 2015 22:44

نگران حکومت انتخابات کی تاریخ کا جلد اعلان کرے، جمیل احمد

نگران حکومت انتخابات کی تاریخ کا جلد اعلان کرے، جمیل احمد
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے رہنماء اور سابق ڈپٹی سپیکر جمیل احمد نے کہا ہے کہ جو لوگ چیف الیکشن کمشنر کو ڈرا دھمکا رہے ہیں وہ جان لیں کہ وہ الیکشن کمشنر کو ڈرا دھمکا کر الیکشن میں مرضی اور پسند کے نتائج حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے، الیکشن کمشنر کو ڈرانے دھمکانے کی بجائے انہیں فوری فنڈز فراہم کئے جائیں، انہیں خوفزدہ کرنے سے کچھ نہیں ملے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر جرأت کا مظاہرہ کریں اور کسی قسم کے دباؤ میں نہ آئیں۔ چیف الیکشن کمشنر ہی تگڑے ہو تو کسی کی کیا مجال اور جرأت ہے کہ وہ انتخابات کو سبوتاژ کریں اور مرضی کے نتائج حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن وقت کی ضرورت ہے اگر یہاں بھی پنجاب کی طرح دھاندلی ہوئی تو مسائل پیچیدہ ہو جائیں گے اور یہاں اسلام آباد طرز کا طویل دھرنا دیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر جرأت اور حمیت کا مظاہرہ کریں اور ان لوگوں کو سامنے لائیں جو فنڈز دینے کے بجائے انہیں خوفزدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کو خوفزدہ کرنے والی قوتوں کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان پنجاب نہیں کہ یہاں انتخابات میں مرضی سے نتائج حاصل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت فوری طور پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے جب حکومت تاریخ معین کرے گی تو الیکشن کمیشن شیڈول جاری کرئے گا۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز ہی دستیاب نہیں ہیں تو الیکشن کمیشن کیسے الیکشن کروائے گا اس لئے بلا تاخیر الیکشن کمیشن کو فنڈز دیئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سابق گورنر اور سابق وزیراعلٰی کا احتساب کرنے کا شوق پورا کریں انہیں کچھ نہیں ملے گا، پہلے بھی بہت تحقیقات کی گئی لیکن کچھ نہیں ملا آج بھی ہم کرپشن کے خلاف تحقیقات کو ویلکم کرتے ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے کوئی کرپشن نہیں کی اور ہم کرپٹ نہیں ہیں، جب تحقیقات شرو ع ہو گی تو ہر طرف سے مسلم لیگ نواز کے کارکن اور عہدیدار سامنے آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 442887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش