QR CodeQR Code

پاکستان اور سعودی عرب اسلام کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، سراج الحق

25 Feb 2015 00:01

اسلام ٹائمز: امیر جماعت اسلامی کا دورہ سعودی عرب کے موقع پر کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے بعد پاکستان وہ اکلوتا ملک ہے جو لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر قائم ہوا، اپنا وعدہ پورا نہ کرنے کے باعث ہمیں اسلامی ریاست کی برکات حاصل نہیں ہوسکیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق سراج الحق نے دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسلام کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے دو اسلامی ملک ہیں، اسلام کا لافانی رشتہ ہمیں ایک دوسرے کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے اور اپنی ذات پر اپنے بھائی کو ترجیح دینے پر آمادہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے بعد پاکستان وہ اکلوتا ملک ہے جو لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر قائم ہوا، اپنا وعدہ پورا نہ کرنے کے باعث ہمیں اسلامی ریاست کی برکات حاصل نہیں ہوسکیں۔ سراج الحق نے پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ سعودی حکومت کے قانون کا مکمل احترام اور پابندی کریں اور اسے ہر چیز پر مقدم رکھتے ہوئے پاکستان کے وقار کو بلند کریں۔ انہوں نے سعودی حکومت اور خاص طور پر خادم حرمین شریفین سلطان سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستانی شہریوں کیلئے خصوصی محبت اور شفقت کا اظہار کیا ہے اور انہیں ہر شعبہ زندگی میں خصوصی مراعات حاصل ہیں۔ انہوں نے حرمین شریفین میں مقیم پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ حرم کعبہ اور مسجد نبوی (ص) میں اپنے لئے دعاﺅں کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ترقی و خوشحالی، امن و امان، دہشت گردی سے نجات اور ملک میں نظام مصطفٰے (ص) کی نفاذ کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔


خبر کا کوڈ: 442903

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/442903/پاکستان-اور-سعودی-عرب-اسلام-کے-لازوال-رشتے-میں-بندھے-ہوئے-ہیں-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org