QR CodeQR Code

برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہرکشمیری طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

25 Feb 2015 10:30

اسلام ٹائمز:مظاہرے میں شامل طلبہ کا کہنا تھا کہبہت سے غیر کشمیری طلباء نے پہلی مرتبہ مقبوضہ کشمیر اور وہاں قابض بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی پامالیوں اور خواتین پر جنسی تشدد کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔


اسلام ٹائمز۔ لندن میں کشمیری طلباء نے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور عالمی برادری کی توجہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور سانحہ کنن پوشہ پورہ سے متاثرہ خواتین جنہیں 24 برس بعد بھی انصاف نہیں مل سکا ہے کی طرف مبذول کرائی۔ مظاہرے میں شامل طلبہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے لندن، برمنگھم، بریڈ فورڈ اور ایڈن برگ میں مختلف یونیورسٹیوں کا دورہ کیا اور کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیری خواتین پر ہونے والے جنسی تشدد کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے غیر کشمیری طلباء نے پہلی مرتبہ مقبوضہ کشمیر اور وہاں قابض بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی پامالیوں اور خواتین پر جنسی تشدد کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ طلباء کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر سات میں سے ایک کشمیری خاتون عصمت دری کا نشانہ بنتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 442945

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/442945/برطانیہ-میں-بھارتی-ہائی-کمیشن-کے-باہرکشمیری-طلباء-کا-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org