QR CodeQR Code

ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر امریکہ روانہ ہوگئے

25 Feb 2015 14:39

اسلام ٹائمز: آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی سرکاری دور پر امریکہ گئے ہیں، جہاں وہ انٹیلی جنس معاملات اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر امریکی و نیٹو حکام سے تبادلہ خیال کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ انٹر سروسز انٹیلی جنس، (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل رضوان اختر اہم دورے پر امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔ جہاں وہ ڈائریکٹر سی آئی اے سمیت اعلٰی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی سرکاری دورے پرامریکہ گئے ہیں، وہ انٹیلی جنس معاملات اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر امریکی و نیٹو حکام سے تبادلہ خیال کریں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی افغان حکومت اور طالبان کے امن مذاکرات، نیٹو کا انخلاء، ضرب عضب اور پاک افغان بارڈر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی امریکہ کا دورہ کر چکے ہیں، جہاں اُنہوں نے اعلٰی حکام سے اہم ملاقاتیں کی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 443011

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/443011/ڈی-جی-ا-ئی-ایس-رضوان-اختر-امریکہ-روانہ-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org