0
Wednesday 25 Feb 2015 15:34

حکومت گلگت بلتستان میں دھاندلی کا فروغ چاہتی ہے، سید خورشید شاہ

حکومت گلگت بلتستان میں دھاندلی کا فروغ چاہتی ہے، سید خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے سینٹ الیکشن کے لیے آئینی ترمیم کی مخالفت کرتے ہوئے براہ راست الیکشن کرانے کی تجویز دی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کے لیے آئینی ترمیم افسوسناک ہے۔ ہارس ٹریڈنگ کاراستہ روکنے کے لیے سیاسی پارٹیز کو مضبوط کیا جائے۔ سیاسی جماعتیں کارکنان کی بجائے پیسے والوں کو کیوں ٹکٹ دیتی ہیں۔؟ کیا ترمیم کے بغیر ہارس ٹریڈنگ نہیں روکی جاسکتی۔؟ تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکنا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان میں بھی دھاندلی کا فروغ چاہتی ہے، پیسے کے بل پر آنے والی کالی بھیڑوں کا راستہ روکا جائے۔ شو آف ہینڈ کے ذریعے سینٹ الیکشن ممکن نہیں، قومی و صوبائی اسمبلیوں کی طرح سینٹ الیکشن بھی براہ راست ہونے چاہیں۔
خبر کا کوڈ : 443022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش