0
Wednesday 25 Feb 2015 18:01

کراچی، عدالت نے لیاری گینگ وار کے 2 کارندوں کو سزائے موت سنا دی

کراچی، عدالت نے لیاری گینگ وار کے 2 کارندوں کو سزائے موت سنا دی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے 2 کارندوں کو سزائے موت سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے دو کارندوں محسن بلوچ اور عابد کلو کو سزائے موت سنا دی، ان پر ملیر بار کے سابق صدر صلاح الدین حیدر اور ان کے بیٹے ارسلان حیدر کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ کیس کی جب سماعت شروع ہوئی تو پولیس نے دونوں مجرموں کو خصوصی عدالت میں پیش کیا، جہاں چالان اور گواہوں کی نشاندہی پر عدالت نے محسن بلوچ اور عابد کلو کو مجرم قرار دیتے ہوئے دونوں کو سزائے موت سنا دی۔
خبر کا کوڈ : 443076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش