0
Wednesday 25 Feb 2015 21:02

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے 2 کارندوں کو سزائے موت سنا دی

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے 2 کارندوں کو سزائے موت سنا دی
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے 2 کارندوں کو سزائے موت سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے دو کارندوں محسن بلوچ اور عابد کلو کو سزائے موت سنا دی ان پر ملیر بار کے سابق صدر صلاح الدین حیدر اور ان کے صاحبزادے ارسلان حیدر کو قتل کرنے کا الزام تھا، کیس کی جب سماعت شروع ہوئی تھی پولیس نے دونوں مجرموں کو خصوصی عدالت میں پیش کیا جہاں چالان اور گواہوں کی نشاندہی پر عدالت نے محسن بلوچ اور عابد کلو مجرم قرار دیتے ہوئے دونوں کو سزائے موت سنا دی۔
خبر کا کوڈ : 443123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش