0
Wednesday 25 Feb 2015 21:47

شرح تعلیم بڑھانا ہے تو مادری زبان میں تعلیم دیں، اقوام متحدہ

شرح تعلیم بڑھانا ہے تو مادری زبان میں تعلیم دیں، اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ نیویارک میں اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شرح تعلیم میں اضافہ کرناہے تو مادری زبان میں تعلیم دینا ہو گی۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق زبان کے مسائل کی وجہ سے بچے اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زبان کے مسائل کی وجہ سے اقلیت سے تعلق رکھنے والے معاشرے میں گھل مل نہیں پاتے اور تعلیمی اداروںمیں اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہتے ہیں نتیجتاً دوسروں سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔ دنیا میں تعلیم عام کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے منصوبے تعلیم سب کے لیے میں جو اہداف مقرر کیے گئے ہیں ان میں سے ایک بچوں کوان کی مادری زبان میں تعلیم یقینی بنانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 443142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش