QR CodeQR Code

موبائل سمز کی تصدیق کرانےکی تاریخ میں توسیع

26 Feb 2015 01:07

اسلام ٹائمز: موبائل فون آپریٹرز ابتک پانچ کروڑ چھہتر لاکھ سمز کی تصدیق کر چکے ہیں جبکہ ابتک تصدیق نہ ہونے والی ایک کروڑ سے زائد سمز بلاک کی جاچکی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے سموں کی تصدیق کے لیے دی گئی ڈیڈلائن میں توسیع کردی گئی ہے۔ پی ٹی اے حکام نے بتایا ہے کہ فیصلے کے بعد اب ستائیس فروری کو غیرتصدیق شدہ موبائل سمز بند نہیں ہوں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک شناختی کارڈ پر ایک آپریٹر کی تین سمز کیلئے چھبیس فروری کی ڈیڈ لائن تھی تاہم اب یہ سمز تیرہ اپریل تک تصدیق کرائی جا سکتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 14 اپریل تک تصدیق نہ ہونے والی تمام موبائل سمز بند کر دی جائیں گی۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق شیڈول کے مطابق ایک شناختی کارڈ پر دو سمز کیلئے تصدیق کی ڈیڈ لائن تیرہ اپریل برقرار ہے۔ موبائل فون آپریٹرز ابتک پانچ کروڑ چھہتر لاکھ سمز کی تصدیق کر چکے ہیں جبکہ ابتک تصدیق نہ ہونے والی ایک کروڑ سے زائد سمز بلاک کی جاچکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 443198

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/443198/موبائل-سمز-کی-تصدیق-کرانےکی-تاریخ-میں-توسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org