0
Thursday 26 Feb 2015 15:45

طالبان نے افغان حکومت کیساتھ مذاکرات کی رپورٹوں کو بے بنیاد قرار دیدیا

طالبان نے افغان حکومت کیساتھ مذاکرات کی رپورٹوں کو بے بنیاد قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے کابل کے ساتھ امن مذاکرات کی رپورٹوں کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں نے حالیہ ان اطلاعات کو مسترد کردیا جن میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے کابل میں حکومت کے ساتھ ابتدائی امن مذاکرات منعقد کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا ہے۔ افغان میڈیا کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں نے اپنے ایک بیان میں ان اطلاعات کی تردید کی ہے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ حال ہی میں افغانستان میں نئی پیش رفت اور کابل انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ذرائع ابلاغ میں کئی افواہیں اور قیاس آرائیاں گردش میں ہیں جو صرف مفروضوں اور ذاتی رائے کے سوا کچھ نہیں۔ گزشتہ روز افغانستان میں متحدہ حکومت کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کابینہ اجلاس میں کہا تھا کہ انہیں پاکستان کی جانب سے یقین دہانی موصول ہوئی ہے کہ عسکریت پسند گروپ افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 443239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش